منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کاٹن کی بحالی سےکسان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو فائدہ پہنچےگا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاٹن کی بحالی سےکسان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو فائدہ پہنچےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک میں کپاس کی بحالی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کپاس کی فصل کو کیڑوں سے بچاؤ کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ کیا، فیصلہ کاٹن کے شعبے میں ریسرچ کو مؤثر بنانے کے لیے کیاگیا۔ اجلاس میں اجلاس میں کاٹن سیزن 2020 کے حوالے سے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کاٹن کی بحالی سے کسان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو فائدہ پہنچےگا، کاٹن کی بحالی کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آئےگی۔

عمران خان نے کہا کہ زرعی شعبے میں ریسرچ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کا مقصد زرعی شعبے کے مسائل حل کرنا ہے، جدیدٹیکنالوجی کا فروغ اور پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کے لیے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں