تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

کرونا وائرس نے برطانوی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا

مانچسٹر: کرونا وائرس نے برطانوی اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ٹرینڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے احتیاط کی جس کی وجہ سے مارکیٹ دو فیصد نیچے آگئی۔

حالیہ کمی کے بعد انڈیکس پوائنٹس بارہ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ علاوہ ازیں کرونا وائرس عالمی سطح پر پھیلنے کی وجہ سے ایئرلائنز، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین سے مصنوعات کی درآمدات میں بھی مشکلات کا سامنا جبکہ برطانوی شہریوں نے ایڈوائزری کے پیش نظر بیرونِ ملک سفر میں بھی کمی کردی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے 5 لاکھ برطانوی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ

برطانیہ میں جاری ہونے والی سرکاری رپورٹ میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کا انکشاف کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں کرونا کے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ وائرس کے خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں