ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے والے عازمین کیلئے اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواست گزار بینک سے دستخط اور مہر شدہ رسید لازمی طلب کریں، کوائف میں غلطی کی صورت میں فوراًبینک سے تصحیح کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سرکاری حج اسکیم کیلئے ملک بھرکے13نامزدبینکوں میں24844حج درخواستیں وصول ہوگئیں ، حج درخواستوں کی وصولی6مارچ تک جاری رہےگی۔

ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا تھاکہ درخواست گزاربینک سےدستخط اورمہرشدہ رسیدلازمی طلب کریں، کوائف میں غلطی کی صورت میں فوراً بینک سے تصحیح کرائیں۔

- Advertisement -

یاد رہے اسٹیٹ بینک نے درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے 13 منظورشدہ بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

مزید پڑھیں : حج درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خبر

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ حج پالیسی 2020ء کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔

خیال رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کے اجراو و صولی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی، کابینہ سے ایک اہم نکتےکی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کیےجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں