پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مہوش پر تنقید کرنے والوں کو عائزہ خان کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں مہوش کا کردار نبھانے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے مذکورہ کردار پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے ایک ٹویٹ جس میں کہا گیا تھا کہ ‘عائزہ خان کو حال ہی ایک ایئرپورٹ پر تیز تیز چلتے ہوئے دیکھا اور ان کے پیچھے ایک شخص ‘دو ٹکے کی عورت’ آوازیں لگا رہا تھا، کے بعد انسٹاگرام ایک لمبی تحریر شیئر کی ہے۔

ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے عائزہ نے کہا کہ ‘اوہ پلیز، مطلب کسی ایک نے کچھ بھی کہہ دیا اور پوری دنیا نے یقین کرلیا؟ کیا کوئی ویڈیو ثبوت ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے حیرت ہے کہ بلاگرز اور دیگر پیجز مجھ سے پوچھے بغیر کیسے میرے متعلق کچھ بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں آپ کو ایک بات بہت واضح طور پر بتاؤں، میں ایک اداکارہ ہوں اور کردار ادا نبھاتی ہوں اور آئندہ بھی مختلف کردار ادا کرتی رہوں گی، مجھے اپنے آس پاس کے لوگوں سے اس قدر محبت مل رہی ہے جو میں آپ کو نہیں بتاسکتی’۔

عائزہ خان نے کہا کہ ‘مجھے بحیثیت مہوش محبت کرنے کا شکریہ’۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں