ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے جہاز کو کسی لڑاکا طیارے نے گھیرے میں نہیں لیا، ترجمان کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان پی آئی اے نے وضاحت کی ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو کسی لڑاکا طیارے نے گھیرے میں نہیں لیا، ہنگری ائیرٹریفک کنٹرولر نے فضائی ٹریفک کے پیش نظر طیارے کے پائلٹ کو ڈائریکٹ روٹ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پرواز پی کے 786 لندن تا اسلام آباد کو کسی لڑاکا طیارے نے گھیرے میں نہیں لیا، پی کے786 ہنگری ائیرٹریفک کنٹرولر سے سلوکیا کی فضائی حدود تک رابطے میں رہی۔

ہنگری ائیرٹریفک کنٹرولر نے فضائی ٹریفک کے پیش نظر ڈائریکٹ روٹ دیا تھا، ،ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ روٹ کی تصدیق رومانیہ اور چیک حکام نے طیارے سے کی، پائلٹ کی طرف سے اجازت بتانے پر براہ راست روٹ کی اجازت دی۔

ایسے واقعات یا خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ ملک کو کی جاتی ہے، ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو کسی طرف سے بھی کوئی رپورٹ نہیں موصول ہوئی، پائلٹ کی رپورٹ نے بھی کسی غیرمعمولی واقعہ کی نشاندہی نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں