منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاکستان ملک کی ہی نہیں بلکہ خطےکی ترقی پر یقین رکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان ملک کی ہی نہیں بلکہ خطے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوحا میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیرخارجہ نے ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، بہت جلد وسط ایشیائی ریاستوں کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سےتجارتی روابط بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ملک کی ہی نہیں بلکہ خطےکی ترقی پر یقین رکھتا ہے،وسط ایشیائی ریاستوں سےتجارتی روابط پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

افغان امن معاہدہ، وزیر خارجہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں کہا تھا کہ آج کے امن معاہدے کےبعد پاکستان بین الافغان افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیےعالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہوگی، افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان آپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں