اشتہار

قطر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، حکومت کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: جان لیوا کروناوائرس خلیجی ملک قطر پہنچ گیا، محکمہ صحت نے مہلک وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

مذکورہ شہری سمیت متعدد افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے قطر لایا گیا ہے جہاں انہیں اسکریننگ کے مراحل سے گزارنے کے بعد خصوصی میڈیکل سینٹر میں رکھا گیا ہے، کروناوائرس کا شکار شہری کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

- Advertisement -

محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

بری خبر، کروناوائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی

قطری صحت کے محکمے نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کروناوائرس متحدہ عرب امارات سے ہوتے ہوئے اب قطر پہنچ چکا ہے، جبکہ یہ شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مہلک وائرس دیگر خلیجی ممالک تک بھی پہچنے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں