راولپنڈی: پاکستان سپرلیگ سیزن 5 میں کمنٹری کرنے والے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گرینٹ ایلیٹ پاکستان آکر دلہا بن گئے۔
نامور اداکار و گلوکار فخر عالم نے گرینٹ ایلیٹ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ شیئر کی جس میں وہ دلہا بنے کھڑے ہیں اور اردو میں بول رہے ہیں کہ ’میری شادی کرا دو‘۔
فخر عالم نے لکھا کہ ’آپ لوگ اپنے رشتے مجھے اور اظہر علی کو بھیج سکتے ہیں، کوئی بھائی کی شادی ہی کروا دو‘۔
گرینٹ ایلیٹ ، اظہر علی اور فخر عالم اس وقت راولپنڈی میں موجود ہیں، جہاں تینوں نے گزشتہ روز مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور خریداری کی۔
Dear all there is a new dulhaa in town… @grantelliottnz has a special message…. send your proposals to @AzharAli_ & me. Koyee Shaadi karwa do bhai ki. #HBLPSLV #HBLPSL5 #HBLPSL #HBLPSL2020 #iuvskk pic.twitter.com/dBmGHrORj9
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 1, 2020
فخر عالم نے گرینٹ ایلیٹ کی اور بھی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جن میں وہ قمیص شلوار پہن کر کھڑے ہوئے تھے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے ہمارے ثقافتی لباس خریدے اور وہ انہیں پہن کر بہت خوش بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے مرحلے میں میچز راولپنڈی اور ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد لیگ کے میچز پشاور اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔
So folks I took @grantelliottnz out for some shopping what do you guys think? Look at him striking that pose in Desi clothes courtesy Abdul Samad. #HBLPSLV #HBLPSL5 #HBLPSL #HBLPSL2020 pic.twitter.com/HlAeViQIFj
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 1, 2020