بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کرونا وائرس امریکا میں 6 جانیں نگل گیا، 100 سے زائد متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں مہلک ترین وائرس کرونا نے مزید چار افراد کی جانیں لے لیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے اور ہلاکتوں کا یہ سلسلہ جاری ہے، امریکا میں مزید 4 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں مزید 18 کیسز کرونا وائرس کے رپورٹ ہوئے ہیں جنہوں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے ملک بھر میں 102 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 45 افراد وہ ہیں جنہوں نے ڈائمنڈ پرنسز کروز شپ میں سفر کیا تھا، 3 امریکی شہریوں کورونا کی آماجگاہ ووہان سٹی سے لوٹے تھے۔

امریکی حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 17 متاثرہ افراد وہ ہیں جو سفر کے دوران کورونا وائرس کا شکار بنے جببکہ 37 متاثرہ شہری کورونا وائرس کے شکار مریضوں سے متاثر ہوئے۔

دوسری جانب امریکی یونیورسٹیوں نے اٹلی میں زیر تعلیم درجنوں طالبعلموں کو ہلاکت خیز وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے واپس بلا لیا ہے۔

اس سے قبل امریکا میں دو افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ چکے ہیں، چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

حکومت کے ٹھوس اقدامات، پاکستان میں کرونا کے قدم رک گئے، جدید تھرمل اسکینر نصب

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، مجموعی طور پر اب تک 39,539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 7819 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سعودی حکام نے ریاست میں کورونا وائرس کے پہلے کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ایران میں بھی کووِڈ نائنٹین سے ہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، اب تک 34 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 388 سے تجاوز کر گئی ہے۔ کرونا وائرس کے باعث امریکا کی طرف سے آسیان سمٹ ملتوی کرنے کا امکان ہے، امریکی ریاست کیلی فورنیا اور اوریگن میں وائرس کے کیسز سامنے آ گئے ہیں، امریکا میں وائرس سے متاثر 66 افراد زیر علاج ہیں۔

پاکستان میں 2، کویت 45، بحرین 38، ملیشیا 25، متحدہ عرب امارات 19، عراق 8، عمان 6، لبنان 4، افغانستان 1، آذربائیجان 1، مصر 1، نائجیریا میں 1 کیس سامنے آ چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں