تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

معمولی رقم کی مبینہ چوری، 14 سالہ بچی بہیمانہ تشد سے ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں 500 روپے کی مببینہ چوری کے الزام میں کزن کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی 14 سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بہیمانہ تشدد کا افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے تاجگنگ میں پیش آیا جہاں دور کے ایک رشتہ دار مبینہ طور پر 500 روپے چوری کرنے کے الزام میں 14 سالہ بچی کو 13 فروری کو آہنی راڈ اور لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ لڑکی کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ تشدد کے باعث اسے شدید چوٹیں آئیں تھی جس کے سبب اسے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں کو دو ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد پیر 2 فروری کو آخری سانسیں لیں۔

متاثرہ لڑکی کے چچا نے بتایا کہ تشدد کے دوران بھی بچی کے پاس 500 روپے برآمد نہیں ہوئے تھے اس کے باوجود دو رشتہ دار اسے مارتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں رشتہ داروں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ پولیس انسپکٹر وکاس جسوال نے بتایا کہ پولیس پورسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے، پورسٹ مارٹم رپورٹ آتے ہی تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔

Comments

- Advertisement -