پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا نوازشریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اب وہ ایک مجرم ہیں، انہیں پاکستان بھیجا جائے،تاکہ وہ باقی سزا مکمل کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا، دفتر خارجہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ، خط پنجاب حکومت کی سفارش اور مشاورت کے بعد بھیجا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا نوازشریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اب وہ ایک مجرم ہیں، وہ ضمانت پرنہیں انہیں پاکستان بھیجا جائے،تاکہ وہ باقی سزا مکمل کر سکیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے برطانوی حکومت نےپاکستان سےنواز شریف کااسٹیٹس معلوم کیاتھا، حکومت نےبتادیاتھا نواز شریف ضمانت پرہیں، حکومت نےذمے داری پوری کرتے ہوئےبرطانوی حکومت کو اسٹیٹس سے آگاہ کیا، نوازشریف کی وطن واپسی کے لیےقانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

اس سے قبل نوازشریف کی روانگی سے قبل حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھا تھا ،خط میں نوازشریف کے سزا یافتہ ہونے اور علاج کیلئے برطانیہ آمد کا ذکر کیاگیاتھا۔

یاد رہے دو روز قبل سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو نوازشریف کی علاج سے متعلق کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، اب انہیں پاکستان واپس لانے کا وقت آگیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد وفاق نے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا جس میں ہم برطانیہ سے نوازشریف کو ملک بدر کر کے پاکستان واپس بھیجنے کی درخواست کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں