جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ یاران وطن کےنام سےپروگرام کاآغاز کر رہے ہیں، جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے ملک میں کام کرنےکاموقع ملے گا۔

معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت شعبہ صحت میں مزیدبہتری کےلیےکام کررہی ہے، پاکستان کے کئی ڈاکٹر بیرون ملک اپنی خدمات انجام دے رہےہیں، یاران وطن کے نام سے پروگرام کاآغازکررہےہیں، جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کواپنےملک میں کام کرنےکاموقع ملےگا۔

معاون خصوصی نے کہا شعبہ صحت میں پاکستان کومختلف مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت میں اصلاحات کر رہے ہیں ، حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 70فیصد صحت کی شکایات کاازالہ پرائمری ہیلتھ لیول پر کیا جاسکتا ہے، پاکستان میں غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والوں کی تعداد 50فیصد ہے۔

بعد ازاں ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں200 سے زائد مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور صرف5 کروناوائرس کے کیسز ہیں، پانچوں مریض ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی کام کررہی ہے اسے مزید مضبوط کررہےہیں ، باہر سے آنیوالے افراد کی ایئرپورٹس، بارڈر پر اسکریننگ پر زور دیا ہے ، صوبائی حکومتیں خود مختار ہیں اپنے فیصلے خود کرسکتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسکولزبند کرنےکی سفارش نہیں کررہے، تمام سیکٹرز ملکر کام کر رہے ہیں ،امید ہے صورتحال کنٹرول رہےگی ، ڈینگی سمیت تمام امراض کیلئے ابتدائی جامع پروگرام لارہے ہیں۔

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خطرناک یہ ہے کہ لوگ بلاضرورت خوف میں مبتلا ہوں، چین یا ایران سے آنیوالے افراد خود کو آئسولیشن میں رکھیں ، عوام سے گزارش ہے بلاضرورت ماسک کے پیچھے مت بھاگے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کروناوائرس دیگرممالک کی طرح نہیں پھیلا، لوگوں کو صرف چند ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ، ہاتھ بار بار دھوئیں اور اگر کسی کو بخار ہےتوہجوم کی جگہ پرنہ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں 620 پاکستانی ووہان میں زیرتعلیم ہیں، ہم چین میں موجود طلبا سے مستقل رابطے میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں