ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

تجاوزات آپریشن میں مداخلت ، فردوس شمیم نقوی کی مشکلات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ  جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ 6 مارچ کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ، 6 مارچ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے تجاوزات آپریشن میں مداخلت کرنے پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فردوس شمیم نقوی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی تھی۔

درخواست میں کہاگیا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے گلشن اقبال تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی، فردوس شمیم نقوی الہ دین پارک سے متصل اراضی پر کرسی ڈال کر بیٹھ گئے اور کہا مجھے سپریم کورٹ کا فیصلہ دیا جائے۔

درخواست گزار نےمزید کہا تھا کہ فردوس شمیم نقوی عدالتی کارروائی میں مداخلت کےمرتکب ہوئے ہیں۔ لہذا اُنھیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے مستقل نااہل قرار دیا جائے، اور اُن کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے احکامات کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے ، سندھ حکومت نے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا  تھا تجاوزات کےخلاف اینٹی انکروچمنٹ قانون کے تحت ایف آئی آردرج کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں