اشتہار

کرونا وائرس سے متاثرہ سعودی شہری روبہ صحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے روبصحت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پیر کو پہلے کرونا وائرس کیس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد حکام نے فوری طور پر کرونا وائرس پر قابو کےلیے موثر اقدامات کرنا شروع کردئیے تھے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ شخص روبہ صحت ہے، اس بات کا اعلان سعودی عرب کی کرونا سے متعلقہ نگراں کمیٹی نے اجلاس کے دوران کیا۔

- Advertisement -

نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی اور ریاست میں مقیم غیر ملکی شہری مطمیئن رہیں، وائرس سے بچاؤ کےلیے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ موثر ثابت ہوں گے۔

سعودی وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کی سرپرستی پر شاہ سلمان اور ولی عہد کے شکریہ بھی ادا کیا۔

سعودی حکام نے خبردار کیا تھا کہ جو شخص بھی افواہیں شیئر کرنے میں شریک بنے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور مجرم قرار دئیے جانے والے افراد کو پانچ سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں