تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی شہریوں کے نام پر اپنا کاروبار کرنے والے غیرملکیوں کے ساتھ کیا ہوا؟

ریاض : سعودی حکومت نے مقامی افراد کے نام پر کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، مذکورہ افراد کے قبضے سے نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی بھاری رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس وزارت تجارت، محکمہ ٹریفک، محکمہ صحت، وزارت محنت اور ریاض گورنریٹ کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے مختلف بازاروں میں چھاپے مارے، کارروائی کے دوران 56دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ وہ سعودیوں کے نام پر کاروبار کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے نامعلوم ذرائع سے کمائی جانے والی بھاری رقم بھی ضبط کی گئی ہے۔

ریاض گورنریٹ کی ہدایت اور رہنمائی میں کمیٹی نے تفتیشی کارروائی کے دوران صحت اور تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سربمہر کردیں۔

مشترکہ کمیٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر کسی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مخرج17 کے قریب کئی غیرملکی غیر قانونی طریقے سے کاروبار کررہے ہیں۔

کمیٹی نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے ایک شخص کے پاس 9600 ریال، ایک ایشیائی کے پاس 67 ہزار ریال جبکہ ایک تیسرے شخص کے پاس دو لاکھ 47 ہزار ریال ضبط ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -