بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

پی ایس ایل میچز، سندھ حکومت کی بخار میں مبتلا شائقین کو اسٹیڈیم نہ آنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ جو لوگ بخار میں مبتلا ہیں یا پھر حال ہی میں ایران کا سفر کر کے آئے وہ پی ایس ایل 5 کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ آئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے اپیل کی کہ جو شہری حال ہی میں ایران کا دورہ کر کے آئے وہ اپنے گھروں میں ہی قیام کریں، علاوہ ازیں جو شہری بخار یا نزلے میں مبتلا ہیں وہ بھی گھروں میں ہی قیام کریں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے تیسرے سیشن میں کراچی میں 12 مارچ سے 17 مارچ تک میچز کھیلے جائیں گے۔

حکومت سندھ نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اُن تمام شہریوں سے اسٹیڈیم نہ آنے کی اپیل کی جو متاثرہ ممالک کا دورہ کر کے حال ہی میں وطن واپس لوٹے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سندھ حکومت نے کی جانب اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر طبی عملہ تعینات کیا جائے گا جو گراؤنڈ میں داخل ہونے سے قبل شائقین کا ٹیسٹ کرے گا اور اگر کسی پر شک ہوا تو اُسے باہر ہی روک دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کے ہاتھ دھونے کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ماہرین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو سرجیکل ماسک لگانا ضروری نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں