جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

پاکستانی بینکوں کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر، ماہرین نے خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی بینکوں کے پاس ڈپازٹس 14 ہزار 672ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپازٹ بڑھنے سے بینکس کو حکومتی ٹی بلز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کے مواقع ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں کے ڈپازٹس میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2020 میں بینکوں کے ڈپازٹ جنوری 2019 کے مقابلے 12.36 فیصد اضافے ہوا اور اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹ 14 ہزار 672ارب روپے ہوگئے جبکہ جنوری 2019 میں بینکوں کے ڈپازٹ 13ہزار 57 ارب روپے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ بینکنگ سسٹم میں زیادہ منافع کے لئے رکھا ، اسٹیٹ بینک نے 7 ماہ سے شرح سود 13.25 کی سطح پر برقرار رکھا ہوا ہے ، ڈپازٹ بڑھنے سے بینکس کو حکومتی ٹی بلز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کے مواقع ملے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین نے مزید کہا کہ سال 2019 میں بینکنگ سیکٹرکا منافع 20 فیصد اضافہ ریکاڑد کیا گیا تھا، سال 2019 میں بینکنگ سیکٹرکا منافع 20 فیصد اضافہ ریکاڑد کیا گیا تھا جبکہ بینکنگ سیکٹر کا منافع 30 ارب روپے اضافے سے 177 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں