بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی فون پر ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑے موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے ڈارک موڈ فیچر کو عام صارفین کے لیے متعارف کرادیا جس سے اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سے بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا جس سے موبائل کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی اور صارف کے موبائل کی بیٹری پہلے کے مقابلے میں زیادہ دیر تک چلے گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس سے قبل ڈارک موڈ فیچر آزمائشی طور پر بیٹا ورژن کے لیے متعارف کرایا تھا تاہم اب عام صارفین بھی سہولت اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ 27 رنگوں‌ میں‌ متعارف

فونز میں ڈارک موڈ فعال کردیا گیا ہو تو ایپ خود بخود ڈارک موڈ میں تبدیل ہوجائے گی، اینڈرائیڈ 9 والے موبائل فون میں نئی تھیم کو ایپلی کیشن کی تربیات کے مینو سے فعال کرنا ہوگا۔

واٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانچ کے دوران ہم نے پایا کہ خالص سیاہ اور سفید کا امتزاج زیادہ تنازع پیدا کرتا ہے جو آنکھوں کی تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

دی ورج کا کہنا تھا کہ لہٰذا اس کے بجائے آپ کو ایک خاص سیاہ بھوری رنگ کا پس منظر اور سفید رنگ کا نظر آئے گا جو اسکرین کی چمک کو کم کرتا ہے، چکا چوند اور اس کے برعکس اور پڑھنے کی اہلیت کو بتہر بناتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئی او ایس سروس کے لیے خالص بلیک ہوگا اور اینڈرائیڈ فنز پر گہرا سرمئی رنگ نظر آئے گا، اس خصوصیت کا مقصد پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے صارف کی آنکھوں میں تناؤ کی مقدار کو کم کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں