تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کورونا وائرس کا خوف، شوہر نے بیوی کو باتھ روم میں بند کردیا

روم: اٹلی کی ریاست لیتھونیا میں کورونا وائرس کے خوف کے سبب شوہر نے اپنی بیوی کو باتھ روم میں بند کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی سے آنے والی ایک چینی خاتون اس کے لیتھونیائی شوہر نے کورونا وائرس کے خوف کے پیش نظر باتھ روم میں بند کردیا۔

بیوی نے فون کرکے پولیس کو بلایا جو دارالحکومت ولئیوس کے اپارٹمنٹ میں پہنچی، پولیس کے مطابق اس نے ڈاکٹروں کے ساتھ فون پر مشاورت کرنے کے بعد اہلیہ کو باتھ روم میں  بند کردیا تھا تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کو پولیس نے حراست میں نہیں لیا اور خاتون کی جانب سے شوہر کے خلاف درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے بعد “قرنطینہ”

بعدازاں خاتون کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جس کی رپورٹ منفی آئی اور شوہر نے سکھ کا سانس لیا۔

واضح رہے کہ ابھی تک لتھونیا میں صرف ایک مہلک بیماری کا کیس سامنے آیا جو پوری دنیا میں پھیل رہا ہے، تیونس، اردن اور انڈونیشیا میں آج کورونا وائرس کی زد میں آنے والے جدید ترین ممالک بن گئے۔

یاد رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکا میں وائرس سے 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 82 ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے، سعودی عرب میں بھی کورونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -