اشتہار

افغانستان: تاریخی معاہدے کے باوجود پرتشدد واقعات، امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امریکا اور طالبان کے درمیان طے پائے تاریخی معاہدے کے باوجود افغانستان کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات سامنے آئیں جس پر امریکا نے اہم ردعمل جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کچھ حصوں میں پر تشدد واقعات ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے فریقن پر زور دیا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

- Advertisement -

امریکا اور طالبان کے درمیان طے پائے معاہدے کے بعد افغان صوبے خوست میں ایک زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

تاریخی معاہدے کے بعد افغانستان میں زوردار دھماکا، ہلاکتیں

بعد ازاں امریکی فضائیہ نے افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد سے صوبے ہلمند میں فضائی کارروائی کی تھی جس کا مقصد طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا۔ اس قسم کے پرتشدد واقعات پر عالمی تجزیہ کارروں کو بھی تشویش ہے۔

کئی کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاہدہ خاتمے کی طرف بھی جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا وعدہ پورا کرنا ہوگا ورنہ طالبان افغانستان میں کارروائیاں شروع کردیں گے، امریکا طالبان معاہدے کے تحت طالبان کے 5 ہزار قیدی 10مارچ تک رہا ہونے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں