تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

سبی، شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سبی: سبی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سبی شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز سبی سے 58 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے ڈھاڈر سمیت ضلع کچھی میں بھی محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ 26 فروری کو آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 10کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کھلے مقامات پر آگئے۔

Comments

- Advertisement -