تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

بھارتی حکام کی سنگین غلطی، شناختی کارڈ پر کتے کی تصویر لگادی

نئی دہلی : بھارتی حکام نے شہری کو کتے کی تصویر لگاکر شناختی کارڈ جاری کردیا، متاثرہ شخص نے شناختی کارڈ میں تصحیح کےلیے درخواست دے رکھی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈ پر کتے کی تصویر لگانے کا انوکھا واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے قصبے مرشد آباد کے رہائشی کے ساتھ پیش آیا، جس نے اپنے ووٹر کارڈ میں غلطی پر تصحیح کےلیے درخواست دی ہوئی تھی۔

سنیل کارماکر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب مجھے تصحیح شدہ کارڈ ملا تو اس میں میری جگہ کتے کی تصویر لگی ہوئی تھی، جو ایک سنگین غلطی ہے۔

سنیل نے بتایا کہ گزشتہ جب مجھے کارڈ دینے کےلیے بلایا گیا تو متعلقہ افسر نے کارڈ پر دستخط کرنے کے بعد ووٹر شناختی میرے حوالے کیا تھا اس کے باوجود انہوں نے تصویر نہیں دیکھی۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ سرکاری حکام کا یہ عمل میری توہین کے مترادف ہے، میں نے بی ڈی او آفس سے رابطہ کرکے انہیں غلطی سے آگاہ کیا ہے۔

بی ڈی او آفس نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے مذکورہ شخص کے کارڈ پر ہونے والی غلطی پہلے ہی درست کردی تھی اسے بہت جلد نیا تصحیح شدہ کارڈ مل جائے گا۔

Comments

- Advertisement -