جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین نے اہم تجاویز دے دیں

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے طیاروں میں سفر کرنے سے متعلق طبی ماہرین نے تجویز دی ہے مسافر کھڑکی والی سیٹ کو ترجیح دیں اور بلاوجہ گھومنے سے پرہیز کریں۔

تفصیلات کے مطابق نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں 98,424 افراد متاثر ہو چکے ہیں، اس کے تیزی سے پھیلاؤ کو تاحال نہیں روکا جا سکا ہے، تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 55,640 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,042 تک پہنچ گئی، جب کہ 80,552 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ طیاروں میں سفر کرنے والے افراد کھڑکی والی نشت کو ترجیح دیں اور کھانے کے لیے استعمال ہونے والی ٹرے ٹیبل کو جراثیم سے پاک کرکے استعمال کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق کھڑکی کو بھی صاف کریں، اسکرین کو ٹشو پیپر کے ذریعے ٹچ کریں اور ماسک پہنیں جو جرایثم سے بچاسکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کے ذرات بلغم یا تھوک ذریعے زیادہ پھیل رہا ہے لہذا ہاتھوں کو بار بار دھوتے رہیں اور اپنے چہرے کو جراثیم سے بچانے کےلیے اسے چھونے سے پرہیز کریں۔

وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات یورپی ملک اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 148 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,858 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر جو ملک سب سے زیادہ متاثر ہوا وہ ایران ہے، جہاں وائرس سے 108 اموات ہو چکی ہیں، اور مجموعی متاثرین کی تعداد 3,513 ہے۔ چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 6,284 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد کو مد نظر رکھا جائے تو جنوبی کوریا میں اٹلی اور ایران سے بہت کم اموات واقع ہوئی ہیں۔ پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی ہیں جہاں 15 افراد ہلاک ہوئے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد صرف 225 ہے۔

وائرس سے فرانس میں 7، جاپان میں 6، اسپین اور عراق میں تین تین اموات واقع ہوئی ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 7 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر بھارتی وزیر اعظم نے بیلجئم کا دورہ منسوخ کر دیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں اسکول بند کر دیے گئے، اور سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں