اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

احسانی مانی کا پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرانے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال پشاور میں پی ایس ایل میچز کھیلے جائیں۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا تاہم پی سی بی نے چھوٹے قدموں سے پی ایس ایل کا مکمل انعقاد کرایا۔

احسان مانی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس ایل پوری طرح پاکستان میں لایا گیا حالانکہ پاکستان میں10سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا چیلنج تھا اب ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال پشاور میں پی ایس ایل میچز کھیلےجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف کرکٹ نہیں بلکہ پاکستان میں دیگر اسپورٹس کیلئے بھی کام کرنا ہوگا، وسیم خان کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ سےآفر تھی مگر ملک کی محبت انہیں کھینچ لائیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ اےسی سی ممبران کا معاملہ ہے، ایشیاکپ کی میٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ تاخیر کا شکار ہے اگر بھارت کیساتھ دوطرفہ سیریز ہوتی تو ضرور زور دیتا کہ بھارت پاکستان آکر کھیلے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں