جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کل سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سوئی سدرن گیس نے ہفتہ کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، ہفتہ کی صبح8سے اتوار کی صبح8تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیہ24 گھنٹے کردیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز صبح آٹھ بجے سے اتوار کی صبح8بجے تک گاڑیوں کو گیس کی فراہم نہیں کی جائے گی، مختلف گیس فیلڈز سے گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو اور کمرشل صارفین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے، کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سوئی گیس کے پریشر میں اچانک کمی آنے سے نہ صرف گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی بلکہ صنعتی علاقوں میں پراسسنگ یونٹس بند اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں