راولپنڈی : پی ایس ایل فائیو میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا، میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا، میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔
اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں آج ہوم ٹیم اسلام آباد اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، شاداب الیون اہم میچ میں جیت کیلئے پرعزم ہیں، پشاور زلمی بھی نئے کپتان اور نئے جوش کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
راولپنڈی میں بارش بھی میچ میں انٹری دینے کو تیار ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی کرکٹ کارنگ جمے گا، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی قسمت آزمائیں گے۔
مزید پڑھیں : بارش نے کراچی کنگز کی محنت پر پانی پھیر دیا، سلطانز یقینی شکست سے بچ گئے
لاہور میں بھی بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے، بارش کے باعث میچز نہ ہوسکے تو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوگا۔