تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شوہر نے اداکارہ بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

ساہیوال: پنجاب کے شہرساہیوال میں اداکار شادی شدہ جوڑے میں جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی کو قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال میں رات کے وقت تھیٹر میں شو کے اختتام پر اداکار میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد اداکار ہاشم نے اپنی بیوی اداکارہ علیشہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

[bs-quote quote=”تھیٹر سیل کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”پولیس”][/bs-quote]

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر ہاشم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ساہیوال کے محلہ نور پارک میں پیش آیا جہاں تھیٹر میں شو کے اختتام پر اداکار میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

ساہیوال پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکار ہاشم نے مشتعل ہوکر اپنی بیوی علیشہ عرف روپ کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او غلہ منڈی کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ تھیٹر سیل کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -