اشتہار

فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنانے والے دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بہار : فیس بک پر پولیس افسر کے نام سے فیک آئی ڈی بنا لوگوں کو گمراہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، دونوں ملزمان کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ٹیچر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست بہار کے مونگیر کمشنری کے ڈی آئی جی منو مہاراج کے نام سے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنانے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ضلع گیا کے بیلا گنج تھانہ حدود سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو ڈی آئی جی کے نام سے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے۔

- Advertisement -

ضلع گیا کی پولیس کے مطابق یہ دونوں ملزمان نے کسی عام آدمی کے نام سے نہیں بلکہ مونگیر کے ڈی آئی جی منو مہاراج کے نام سے فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنایا تھا۔

فرضی اکاؤنٹ بنانے والے ملزم نیرج کمار اور اس کے بھائی دھیرج کمار کی گرفتاری کی ایس ایس پی راجیو مشرا نے تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار دونوں افراد کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ ہیں، گیا کے بیلا گنج تھانہ حدود کے علاقہ رام جی مارکیٹ سے مونگیر کے ڈی آئی جی منو مہاراج کی ہدایت پر تشکیل دی گئی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں