تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی خواتین نے قابل فخر کارنامہ انجام دے دیا

ریاض : سعودی حکام محکمہ ہوابازی میں 26 خواتین کو ایئرٹریفک کنٹرول سمیت ہوابازی کے مخلتف شعبوں میں ملازمت فراہم کردی۔

سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت سے نوازا ہے جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

خلیجی ریاست سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی 26 خواتین کو سعودی حکام کی جانب سے محکمہ ہوا بازی میں ملازمت فراہم کی گئی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ہوابازی نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایئرپورٹ منصوبوں میں توسیع کے باوجود تمام ملازمین و کارکن سعودی ہیں۔

محکمے کا کہنا تھا کہ ایئرکنٹرول سمیت ہوابازی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین نے بین الاقوامی معیار کی سعودی ایئر اکیڈمی سے ہی اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور میں کام کرنے والی خواتین کی تین بڑی ذمہ داریاں ہیں۔

* پہلی ذمہ داری ایئرپورٹ سے اڑنے اور اترنے والے طیاروں کی پندرہ ہزار فٹ کی اونچائی پر 60 میل کے دائرے میں نگرانی کرنا ہے۔

* دوسری ذمہ داری کنٹرول ٹاور سے ہوائی اڈے کے اطراف ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت کو منظم، طیاروں کے ٹیک آف، لینڈنگ اور رن وے پر دوڑنے کی نگرانی کرنا ہے۔

* تیسری ذمہ داری انتہائی بلندی پر طیاروں کی حرکت کو منظم کرنا اور کنٹرول ایریا میں ان کی انتہائی رفتار کو مربوط کرنے کی کارروائی کرنا ہے۔

یہ تینوں کام بے حد اہم ، انتہائی پیچیدہ اور غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں لیکن خواتین نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

Comments

- Advertisement -