جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

عمران طاہر کو بیٹسمین نے منہ پر "جوکر” کہہ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹسمین کولن منرو نے ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو جوکر کہنے کا اعتراف کر لیا۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے دوران عمران طاہر نے پانچویں اوور میں کولن منرو کو آؤٹ کیا اور اپنے مخصوص انداز میں وکٹ لینے کی خوشی منائی۔

کولن منرو کو عمران طاہر کے جشن منانے کا انداز اس قدر برُا لگا کہ وہ طیش میں آ گئے اور بولر کو جوکر قرار دے دیا۔

ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کولن منرو نے عمران طاہر سے ہوئی گرما گرمی پر کہا کہ جس طرح کا انہوں نے جشن منایا، میں وہ سب دیکھ رہا تھا اور میں نے انہیں جوکر کہہ دیا، لیکن وہ اسے غلط سمجھ بیٹھے اور اس کے جواب میں بولر نے جو کچھ کہا وہ آپ نے دیکھا۔

کولن منرو نے کہا کہ عمران طاہر کے جواب پر انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا اور معاملے کو رفع دفع کیا۔

واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ میچ کو 9 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا، یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز کو 92 رنز کا ہدف دیا جو سلطانز نے ونس کی شاندار 61 رنز کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں