اشتہار

ایران نے 70 ہزار قیدیوں کو رہا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے پیش نظر 70 ہزار قیدیوں کو رہا کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا اعلان عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

عدلیہ سے متعلق نیوز ویب سائٹ پر جاری بیان میں ابراہیم رئیسی نے بتایا کہ اب تک قریباً 70 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کیا گیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ رہائی پانے والے افراد کو واپس جیل میں کب ڈالا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایران وزارت صحت نے کورونا وائرس سے مزید 43 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہلک وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 237 ہو گئی ہے۔

وزات صحت کے حکام نے پیر کے روز پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 640 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 19 کے ہاتھوں ایران میں اموات کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کرونا کے باعث انتقال کر چکی ہیں جب کہ اس سے قبل ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک بھی کرونا سے انتقال کر گئے تھے۔

دوسری طرف کرونا وائرس دنیا بھر میں بے قابو ہو گیا ہے، اب تک وائرس 103 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، جب کہ اس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 420 ہو گئی ہے۔ وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 3652 ہو گئی ہے، جب کہ 60910 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، چین کے بعد سب زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، جہاں ہلاک افراد کی تعداد 233 ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں