اشتہار

چڑیا گھر میں فوٹو شوٹ دلہا کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے نوجوان نے اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے چڑیا گھر میں فوٹو شوٹ کروایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹین لی نامی نوجوان دلہن کے ساتھ رومانوی انداز میں کھڑے ہوکر تصویر بنوا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے زرافہ آگیا جو بہت زیادہ غصے میں تھا۔

نوجوان نے فوٹو شوٹ کیلی فورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع سیڈل راک رنچ چڑیا گھر میں کروایا، چونکہ دوسری طرف جال لگا ہوا تھا اس لیے دلہا اور دلہن بے فکری کے ساتھ تصویریں بنوانے میں مگن تھے۔

- Advertisement -

زرافے نے جال کے دوسری طرف سے گردن جھکا کر دلہا کی ثقافتی پگڑی کو منہ میں دبایا اور وہ کھڑا ہوگیا۔

اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین بہت زیادہ محظوظ ہوئے، کئی لوگوں نے دلہا سے پوچھا کہ اُس نے فوٹو شوٹ کے لیے چڑیا گھر کا ہی انتخاب کیوں کیا جبکہ دیگر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ چڑیا گھر جانے سے محتاط رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں