اشتہار

یو اے ای، چپس کھانے کے دوران دم گھٹنے سے کمسن بچی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں چپس کھانے کے دوران دم گھٹنے سے 14 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں چپس کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے کے نتیجے میں 14 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

متاثرہ فیملی راس الخیمہ کے علاقے وادی شام میں رہائش پذیر تھی، چپس کے ٹکڑے گلے میں پھنسنے کے سبب بچی کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔

- Advertisement -

بچی کے والدین کی جانب سے اس کی جان بچانے کی بہت کوشش کی گئی اور بچی فوری طور پر تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چپس کا ٹکڑا نکالنے کے لیے والدین کی جانب سے بچی کو الٹا کرکے اس کی پیٹھ پر کئی بار تھپڑ مارا گیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں نے بچی کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

کمسن بچی کو سانس نہ آنے کی سبب اس کا چہرہ نیلا پڑ گیا تھا، بچی کو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا اور بعدازاں اسے الوائب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اماراتی ریاست فجیرہ میں 2018 میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک دو سالہ بچہ گلے میں انگور کے ٹکڑے کے پھنس جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر اینجی زیڈا نے تمام والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طبی امداد ضرور فراہم کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں