لاہور: پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش کے سبب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹورنامنٹ میں 7 پوانٹس ہوگئے جبکہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنا آخری میچ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔
We are very sorry to announce that the rain in Lahore means that the match between @MultanSultans and @TeamQuetta has been abandoned, with both teams sharing a point each. #HBLPSLV #QGvMS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2020
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایونٹ میں 8 میچ کھیل کر آخری پوزیشن پر ہے، شین واٹسن، جیسن رائے، احمد شہزاد، کپتان سرفراز احمد کارکردگی میں تسلسل نہیں دکھا سکے ہیں۔
یاد رہے کہ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، اس سے قبل لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔