اشتہار

کرونا وائرس عالمی وبا قرار

اشتہار

حیرت انگیز

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کو وبا قرار دے دیا۔

جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سربراہ ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں میں کرونا وائرس چین سے نکل کر دیگر ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ کہ چین سے باہر دو ہفتے کے دوران 13 گناہ زیادہ کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک یہ وائرس دنیا کے 114 ممالک میں پھیل چکا جہاں اب تک 1 لاکھ 18 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 291 تک پہنچ گئی، کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی شدت پر گہری تشویش ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کرونا کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر وبا نہیں دیکھی۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ایران آلات کی کمی کے باجود کرونا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے‘۔

قبل ازیں آئرلینڈ اور بھارت میں کرونا وائرس سے پہلی دو اموات ہوئیں جبکہ قطر میں ایک دن میں ہی 238 لوگوں کے ٹیسٹ کی روپرٹ مثبت آئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 262 تک پہنچ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں