اشتہار

بھارت : کورونا وائرس کے پانچ مریض اسپتال سے فرار

اشتہار

حیرت انگیز

مہاراشٹر : بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اسپتال نے نکل کر فرار ہوگئے، پولیس ان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے، مریضوں کے فرار ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے مایا اسپتال سے کورونا وائرس کے کچھ مشتبہ مریضوں کو لایا گیا جہاں کے ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا۔

میریضوں کو آئے ہوئے چند ہی روز ہوئے تھے کہ ان میں سے پانچ مریض موقع پا کر اسپتال سے نکل کر فرار ہوگئے، مریضوں کے فرار ہونے سے عوام میں سراسیمگی کا ماحول پایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ناگپور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سچن سوریاونشی نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کے ان 5 مشتبہ مریضوں کی تفتیش کی جارہی ہے، ان میں سے ایک شخص متاثر پایا گیا ہے جب کہ دیگر چار افراد کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ان مریضوں کو دوبارہ اسپتال داخل کرنے کیلئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق بھارت میں اب تک اس مہلک بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض موت میں منہ میں چلا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں