اشتہار

کرونا وائرس، یو اے ای نے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: کرونا وائرس کے سبب متحدہ عرب امارات نے 4 ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظرمتحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے 17 مارچ سے لبنان، ترکی، شام اور عراق کے ساتھ تمام ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

جی سی سی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے، احتیاطی تدابیر اور انسداد صحت سے متعلق اٹھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق جی سی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اٹلی سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں تازہ ترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جی سی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ہم بدلتی صورت حال کے حوالے کے تمام ممالک کے حکام کے ساتھ تعاون اور رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی کرائز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے تحت کام کرنے والے اسٹیک ہولڈر تازہ ترین عالمی پیشرفتوں کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ ملک میں کام کے تسلسل کو یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

جی سی سی اے نے پروازوں کی معطلی سے متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ایئر کیریئر سے رابطہ کریں تاکہ وہ اپنی پروازوں کے نظام الاوقات مرتب کرسکیں اور ان کی منزل مقصود تک واپسی یقینی ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں