اشتہار

احد سجل شادی: نکاح خواں سے عین وقت پر کیا غلطی ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

احد رضا میر اور سجل کے نکاح کی تقریب آج دوپہر ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا نام بھی تبدیل کرلیا۔

اداکار جوڑی کے نکاح کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں نے احد رضا میر کو احمد رضا میر مخاطب کر کے پوچھا کہ آپ کو سجل علی قبول ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں نے جب دوسری بار پوچھا تو دلہا سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے اور اسی دوران کسی رشتے دار نے بولا کہ آپ نے پہلے بھی احمد ہی بولا تھا۔

رپورٹ کے مطابق احد رضا نے اپنے نکاح کے بعد مہمانوں میں چھواروں کی جگہ چاکلیٹس تقسیم کیں جن کے کاغذ پر سجل اور احد کے نام سے ساتھ شادی مبارک کے الفاظ تحریر تھے۔

علاوہ ازیں اداکارہ جوڑی کی دیگر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جبکہ SaHadkiShaadi# ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

View this post on Instagram

Hello Mrs. Mir ❤ #InAbuDhabi

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on

یاد رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی منگنی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔

سجل اور احد اب تک کئی ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کچھ میں وہ ایک ساتھ بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ سجل علی نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ بھی شامل ہے، اس فلم میں سجل نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں