ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 8 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ،رہائی پانے والوں میں عبدالرشید، منظور احمد، عقیل احمد، سید جاوید شاہ، عرفان اللہ، مہردین، محمد بخش اور ظہور احمد شامل ہیں۔

پاکستانی شہریوں کی رہائی میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردار ادا کیا، ان افراد کو پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ایک عہدیدار کی موجودگی میں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہائی کمیشن ان پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے بھارتی حکومت سے قریبی رابطے میں رہا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستانی شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے خاندانوں کے حوالے کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں