اشتہار

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی عروج پر، 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد وادی میں کشیدگی بڑھ گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 7 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا، عالمی برادری کے دباؤ کے باوجود مودی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور مقبوضہ وادی میں جارحیت تاحال برقرار ہے۔

بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، ضلع اسلام آباد کے علاقوں میں بھارتی فوج، اسپشل آپریشن اور ریزرو فورس کے اہلکاروں نے نام نہادآپریشن کی آڑ میں گولیاں مار کر 4 کشمیریوں کو شہید کیا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 7 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے، وادی میں اسکول کالج تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔

بھاتی فورسز نے وادی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، سات ماہ کے دوران بھارتی فورسز کی جارحیت سے چوہتر کشمیری شہیدہوئے، شہید ہونے والوں میں تین خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں