بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا بھر میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا، سندھ میں مزید 13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جب کہ لاہور میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید 13 کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج سکھر سے آئے ہوئے 40 سیمپلز ٹیسٹ کیےگئے ہیں جس میں سے13مثبت آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور مزید میڈیکل اوراسٹاف سکھر بھیج رہاہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے باعث سندھ میں ایمرجنسی نافذ

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تافتان سے واپس آنے والے13زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، تمام افراد تافتان کے راستے سکھر پہنچے تھے، ان تمام افراد کو پاک ایران سرحد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

قبل ازیں محکمہ سندھ کا کہنا تھا کہ مزید 4 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں مہلک وبا کے شکار افراد کی تعداد 21 ہوگئی تھی۔

کرونا وائرس میں مبتلا 3 افراد سعودی عرب سے آئے تھے، جب کہ ایک مسافر کی سفری ہسٹری نہیں ملی۔ مذکورہ تین افراد چند دن قبل سعودی عرب سے لوٹے تھے، کرونا کے شبہے میں تینوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، آج ان کے ٹیسٹ پوزیٹو آئے۔

ادھر لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، طبیعت خراب ہونے پر ایک شخص نے نجی لیباٹری نے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں