جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مایا علی کا بھائی کی شادی پر اپنے مرحوم والد کو دلخراش خط

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ کے بھائی کی حال ہی میں شادی ہوئی جس میں رخصتی کے  وقت مایا علی آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔

عام طور پر لڑکی کی رخصتی میں بہنوں کا رونا سمجھ آتا ہے مگر مایا علی کے بھائی کی شادی پر رونے کی بھی بہت اہم وجہ ہے جو انہوں نے خود ہی بیان کردی۔

اداکارہ نے رخصتی کے وقت بنائی جانے والی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ لکھا جس میں وہ اپنے والد سے مخاطب تھیں۔ ان تصاویر میں مایا کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ افسردہ کھڑی تھیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اداکارہ مایہ علی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے اپنے جذباتی پیغام میں والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی ایک ایسا موقع ہے کہ جب سب ایک ساتھ جمع ہو کر خوشی مناتے ہیں لیکن بابا آپ موجود نہیں تھے، میں نے آپ کو سب جگہ دیکھا مگر گلے لگانے کے لیے آپ وہاں تھے ہی نہیں‘۔

مایا نے لکھا کہ ’میرے ارد گرد آپ کے علاوہ سب ہی لوگ تھے، میں نے آپ کو بہت تلاش کیا، اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے مایا علی کے بھائی عفان قریشی کی شادی کی تقریبات شروع ہوئی تھیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی تھیں۔ مایا علی نے بھی اپنے بھائی کی شادی کی مہندی اور ولیمے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جن میں وہ بہت خوش نظر آرہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں