اشتہار

عمان: محکمہ صحت کے ملازمین پر جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمان کی حکومت نے صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر محکمہ صحت کے ملازمین پر جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط کے بلدیاتی حکام نے صحت سے متعلق اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے جرم میں ہیلتھ ورکرز کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے تحت شعبہ صحت کے ملازمین پر 20 ریال کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مسقط میونسپلٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمانی قانون کے مطابق کام کرنے کی جگہ پر ضروری ہے کہ شعبہ صحت کے ملازمین اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور ہر وقت چوکنا رہیں۔

- Advertisement -

جاری اعلامیے کے مطابق عمانی محکمہ صحت کے ملازمین نے کام کرنے کے دوران اپنی صحت کا خیال نہیں رکھا جو قوانین کی خلاف ورزی اور وبائی شکل اختیار کرنے والے ہلاکت خیز وائرس کوویڈ 19 کے مزید پھیلنے کا باعث بن سکتا ہے۔

کرونا وائرس: عمان حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

خیال رہے کہ عمان میں اب تک کرونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شیشہ متعدی بیماریوں کی منتقلی کا آسان اور عام ذریعہ ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں