اشتہار

کیلی فورنیا ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کسٹم حکام نے کرونا وائرس کی 19 جعلی کٹس ضبط کرلی گئیں، جعلی کٹس پلاسٹک کے تھیلوں کے اندر بوتلوں میں موجود تھیں۔

سی بی پی افسران کے مطابق پلاسٹک کے چھ تھیلے ملے جن میں بوتلوں کے اندر جعلی کٹس رکھی گئی تھیں، جانچ پڑتال کے بعد یہ تمام کٹس جعلی ثابت ہوئیں۔

- Advertisement -

سی بی پی افسر جیم رویز کا کہنا ہے کہ ان کٹس پر ’وائرس ون ٹیسٹ کٹ‘ کا لیبل لگا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، امریکا میں ایمرجنسی نافذ

رپورٹ کے مطابق تجزیے کے لیے ان کھیپ کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جیم رویز کا کہنا تھا کہ عوام کو بوگس ہوم ٹیسٹنگ کٹس سے آگاہی دینا ضروری ہے، کرونا وائرس کے لیے مجاز تشخیصی ٹیسٹنگ مقامی پبلک ہیلتھ لیبارٹریوں میں کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ مہلک ترین کروناوائرس نے امریکا میں بھی اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ مہلک وائرس سے امریکا بھر میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 66 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بھی خدشات ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں