ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: کروناوائرس کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے 75 بلین قطری ریال کا خصوصی مالیاتی پیکج دینے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے پیش نظر قطر میں بھی نجی تجارتی مراکز کو خسارے کا سامنا ہے تاہم پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے قطری امیر نے 75 بلین ریال مراعات دینے کا اعلان کیا۔

قطری حکومت نے کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔ جبکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے اور سہارا دینے کے لیے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں۔

قطر نے 18 مارچ سے بیرون ممالک سے آنے والی تمام پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے روکنے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ خدمات معطل کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

قطری امیر کا کہنا تھا کہ اتوار سے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹی کے طلبا کلاسز کے دوران فاصلے سے بیٹھیں گے، سرکاری اسکولوں کے 12ویں جماعت کے طلبا وقت پر اور امتحانات کے صدر دفاتر میں پیپرز دیں گے۔

واضح رہے کہ قطر میں کروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 439 تک پہنچ چکی ہے۔

قطری محکمہ صحت نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں