اشتہار

ایک ہی دن میں 2 بھارتی اداکار چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 2 اداکار  دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم یادوں کی بارات، دھون اور نور جہاں میں کردار ادا کرنے والے اداکار امتیاز خان منگل کے روز انتقال کر گئے وہ کئی عرصے سے علیل تھے۔ امتیاز خان بالی ووڈ اداکار امجد خان کے بھائی تھے۔

بالی ووڈ کی نامور شخصیت اور کوریو گرافر جاوید جعفری نے امتیاز خان کے انتقال کی خبر کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’میرا بھائی دنیا سے گزر گیا‘۔

- Advertisement -

امتیاز خان کے انتقال پر بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب پونے شہر کے رہائشی مراٹھی اداکار جے رام کلکرنی بھی طویل علالت کے بعد منگل کے روز دار فانی سے کوچ کر گئے، اُن کی عمر 88 برس تھی۔

جے رام نے مراٹھی انڈسٹری کے لیے 150 فلموں میں اہم کردار ادا کیا، اُن کی آخری فلم ’کھیل ایوشانہ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں