تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کویت: کرونا بیماری چھپانے پر پانچ سال قید اور ہزاروں دینار جرمانہ ہوگا

کویت سٹی: کویت کی کابینہ نے  کرونا وائرس سمیت متعدی بیماری چھپانے والے شہری کو پانچ سال قید اور کم دس سے پچاس ہزار دینار جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کویت کی نیوز ایجنسی کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی شخص اگر کرونا سمیت اپنی متعدی بیماری کو چھپانے کی کوشش کرے گا تو اُسے قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

کابینہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے فیصلے میں بتایا گیا ہے یہ اقدام ملک میں کرونا سمیت دیگر متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لیے کیا گیا تاکہ دیگر لوگ اس سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’کرونا وائرس چھپانا دیگر شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتا ہے، متعدی بیماری کو اگر دانستہ چھپایا جائے تو یہ قومی جرم ہے، تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تکلیف کی صورت میں محکمہ صحت سے رابطہ کریں تاکہ برقت اقدامات کیے جاسکیں‘۔

کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ’بیماری چھپانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد جج کا اختیار ہوگا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے کو پانچ سال قید یا پھر دس سے پچاس ہزار جرمانہ عائد کرے یا پھر بیک وقت دونوں سزائیں دے‘۔

Comments

- Advertisement -