اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

برطانیہ: لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل، انڈر گراؤنڈ اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کو روکنے کےلیے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ٹرانسپورٹ فار لندن کا آج سے 40 انڈر گراؤنڈ اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 173 ممالک چین سے پھیلنے والی عالمی وبا کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں برطانیہ بھی 173 متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں 20 ہزار فوجی اہلکار ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کےلیے حکومتی احکامات کی منتظر ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ فار لندن نے آج سے 40 انڈر گراؤنڈ اسٹیشنز بند کرنے اور بسوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

ٹرانسپورٹ فار لندن نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں روزانہ 30 لاکھ افراد ہبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں لیکن کرونا کو کنٹرول کرنے کےلیے اسے بند کیا جارہا ہے اب صرف ضروری ملازمتیں کرنے والوں کےلیے میسر ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ فار لندن کو اسٹاف کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہے جس کے بعد برطانوی افواج کرونا وائرس کے دوران خدمات مہیا کرنے کےلیے تیار ہے، وزیر دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ فوج قوم کی حفاظت کےلیے تیار ہے۔

کرونا وائرس نے برطانیہ کے اسکولوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

بین ویلس نے کہا ہے کہ وزارت دفاع، افواج اس مشکل مرحلے میں قوم کے ساتھ ہے، ذرائع کے مطابق ہوٹلوں کو فوج کی رہائشگاہ، طبی خدمات کےلیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس میں مبتلا 104 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2626 افراد زیر علاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں