ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

غریب طبقے کو یقین دلاتا ہوں حکومت سندھ آپ کو سنبھالےگی، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پاکستان پیلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ غریب طبقے کو یقین دلاتا ہوں حکومت سندھ آپ کو سنبھالےگی، کھانا پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے اس مشکل وقت میں ایس او پیز کو فالو کرنا ہے، ہم کرونا سے مقابلہ کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ ممالک نے وائرس کے خلاف بروقت اقدامات کیے، ہماری کوشش تھی کہ معاشرے میں اس کے پھیلاؤ کو روکیں، کرونا وائرس ان میں ہے جو باہر سے آئے یا ان سے ملنے والوں میں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے اپنے طور پر10 ہزار کٹس کا بندوبست کیا ہے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کٹس پر صوبوں کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ٹیم نے فیصلہ کیا کہ ایکسپو سینٹر میں قرنطینہ بنایا جائے گا، ہم نے ایکسپو سینٹرمیں ایک بڑا اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے، فوج سمیت دیگر اداروں کی مدد سے بڑے فیلڈ اسپتال پر کام کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو یقین دلاتا ہوں حکومت سندھ آپ کو سنبھالے گی،کھاناپہنچائیں گے،اگر ہم کہہ رہے ہیں 15 دن آپ کوگھرمیں رہنا پڑےگا تو ذمےداری نبھائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یومیہ اجرت کے ملازمین کو ہر صورت تنخواہ دینی ہوگی، ہماری ذمے داری ہے کہ متاثرہ افراد کو پوری تنخواہ دیں،اگر لوگ کام پر نہیں آ رہے تو بھی پوری تنخواہ دینی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں