تازہ ترین

جب نہرو نے جُوتی اٹھائی…

وزیرِاعظم پاکستان کی حیثیت سے جب میں ہندوستان گیا تو پالم کے ہوائی اڈے پر ایک دل چسپ واقعہ ہوا۔

میری اہلیہ (وقارُ النساء) میرے پیچھے پیچھے طیارے سے نیچے اتر رہی تھیں کہ ان کی سلیپر کی وضع کی ایک جوتی جسے ہماری خواتین ساڑھی کے ساتھ پہنتی ہیں پھسل کر نیچے جا گری۔

اس سے پہلے کہ وہ سیڑھی طے کرکے نیچے پہنچتیں، پنڈت نہرو نے سلیپر اٹھائی اور جب وہ نیچے اتریں تو ان کے سامنے اس طرح رکھ دی کہ پہننے میں دشواری نہ ہو۔

فوٹو گرافروں نے اس سے خاصا لطف لیا اور بہت سی تصویریں کھینچیں۔ خوش اخلاقی کے اس سلوک سے نہرو کی وجاہت میں کوئی فرق نہیں آیا، بلکہ اس میں کسی قدر اضافہ ہی ہو گیا۔ تمام اخبارات نے اپنے عالی ظرف وزیراعظم کا یہ عمل بہت سراہا۔

(فیروز خان نون کی کتاب ”چشم دید“ سے انتخاب، یہ واقعہ بتاتا ہے کہ انھوں‌ نے بجائے خود کشادہ دلی اور ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہرو کے اس طرزِ عمل کو سراہا اور اسے بیان بھی کیا)

Comments

- Advertisement -